اینجلینا جولی ئنی فلم میں اپنی چار سالہ بیٹی کے ہمراہ نظر آئیں گئیں

اینجلینا جولی ئنی فلم میں اپنی چار سالہ بیٹی کے ہمراہ نظر آئیں گئیں
اینجلینا جولی ئنی فلم میں اپنی چار سالہ بیٹی کے ہمراہ نظر آئیں گئیں

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہالی ووڈ کی معروف ایکشن اداکارہ اینجلینا جو لی اپنی چار سالہ بیٹی وائیوین کے ساتھ نئی فلم ’میل فیشنٹ‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔والٹ ڈزنی پکچرز نے اعلان کیا ہے کہ انجیلینا جولی اور بریڈ پیٹ کی چار سالہ بیٹی وائیوین ان کی آنے والی نئی فلم ’میل فیشنٹ‘ میں اپنی ماں کے ساتھ پہلی بار جلوہ گر ہورہی ہیں۔

 فلم میں اینجلینا جو لی منفی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کی چار سالہ بیٹی ننھی شہزادی کے روپ میں نظر آئیں گی اور یہ فلم معروف فیری ٹیل پر مبنی ہے جو مارچ 2014 میں ریلز کی جائے گی۔اپنی بیٹی کو سلور سکرین پرلانے کے لئے میگا اسٹارانجیلینا نے فلم کے پرو ڈیوسر کو قائل کیا جبکہ وائیوین اپنی سٹار ماں کے ہمراہ رواں موسم گرما میں برطا نیہ میں فلم کی عکس بندی کر ائیں گی ۔

مزید : تفریح