ٹنڈو آدم واقعہ کی ابتدائی رپورٹ حکومت سندھ کو پیش

ٹنڈو آدم واقعہ کی ابتدائی رپورٹ حکومت سندھ کو پیش
ٹنڈو آدم واقعہ کی ابتدائی رپورٹ حکومت سندھ کو پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹنڈو آدم واقعہ کی ابتدائی رپورٹ ڈی آئی جی میر پور خاص نے حکومت سندھ کوبھجوا دی جس کے مطابق واقعہ بی سکشن تھانے کی حدود میں ایک مکان کے باہر ہوا جہاں لڑکی اور لڑکا موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق محلے داروں نے گھر پرحملہ کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران مالک مکان اور انکے رشتے داروں کی جانب سے فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک محلے دار زخمی ہوگیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محلے دارو ں کی جانب سے کیے گئے جوابی حملے میں مالک مکان اور اس کا ساتھی زخمی جبکہ ایک رشتے دارکی موت واقع ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی دو ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ پہلی ایف آئی آر میں چھ نامزد ملزمان سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن میں یامین ،راشد علی ،نور محمد،اقبال،محمد اکرم، نواز اور عبدالحمید شامل ہیں۔دوسری ایف آئی آر محلے دار اقبال شیخ کی جانب سے درج کی گئی جس میں میں نامزد ملزمان ولی محمد اور مٹھو کو پولیس نے گرفتارکر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او تھانا بی سیکشن ، ایڈیشنل ایس ایچ اواور ہیڈکانسٹیبل کوبھی معطل کردیا گیا۔

مزید :

قومی -