حج کوٹہ کیس ، میرٹ پر آنے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ دیا جائے : لاہور ہائی کورٹ

حج کوٹہ کیس ، میرٹ پر آنے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ دیا جائے : لاہور ہائی کورٹ
حج کوٹہ کیس ، میرٹ پر آنے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ دیا جائے : لاہور ہائی کورٹ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ میرٹ پر آنے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ دیا جائے جبکہ آج ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے حج کوٹہ کیس نمٹا دیا ہے۔پرائیوٹ کمپنی کے ٹور آپریٹرزعمران اور سہیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ ٹیکس جمع کروانے کے باوجود وزارت مذہبی امور نے انہیں نادہندہ قراردیتے ہوئے کوٹہ نہیں دیا ۔

 درخواست گزارکے مطابق انہیں کلئیرنس سرٹیفکیٹ بھی دیدیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی جس پر چیف جسٹس نے درخواست نمٹاتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری کوہدایت کی کہ ٹیکس ادا کرنے والے ٹور آپریٹرز کو کوٹہ دیاجائے اورایسے تمام ٹور آپریٹرز کا نام لسٹ سے خارج کر دیا جائے جو نادہندہ ہیں۔

مزید : بزنس