کراچی: محبت میں ناکامی پر زہر کھا لیا ،لڑکی مرگئی ،لڑکا جاں بلب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پرانی سبزی منڈی کے علاقے عسکری پارک کے قریب لڑکے اور لڑکی نے محبت میں ناکامی پر زہریلی گولیاں نگل اور زہر یلی دوا پی لی جس سے لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ لڑکے کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے
ریسکیو ذرائع کے مطابق زہر یلی دوا پینے والے لڑکے اور لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں لڑکے کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ لڑکی علاج کے دوران دم توڑ گئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زہر کھانے والے لڑکے کاکہنا ہے کہ وہ اور روز میری گزشتہ ایک سال سے محبت کرتے ہیں لیکن ان کے والدین ان کی شادی کرنے پر راضی نہیں جس سے تنگ آکر انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔