اک ”یوسف“ ہی نہیں بھائیوں کا مارا... کرکٹر ذوالقرنین حیدر پر بھائیوں کا تشدد، زخموں کی ویڈیو فیس بک پر جاری

اک ”یوسف“ ہی نہیں بھائیوں کا مارا... کرکٹر ذوالقرنین حیدر پر بھائیوں کا ...
اک ”یوسف“ ہی نہیں بھائیوں کا مارا... کرکٹر ذوالقرنین حیدر پر بھائیوں کا تشدد، زخموں کی ویڈیو فیس بک پر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹر ذوالقرنین حیدرکی فیس بک پر جاری ہونے والی تصاویر کا معاملہ اہل محلہ نے کھول دیا ہے جس میں بتایاگیا ہے کہ ذوالقرنین حیدر پر بہیمانہ تشدد کیا لیکن ماڈل ٹاﺅن پولیس نے اس کی درخواست کے باوجود مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔ اہل علاقہ کے مطابق ذوالقرنین حیدر کا تین روز قبل اپنے بھائیوں سے جھگڑا ہوا تھا جس دوران اسے زخم آئے اور وہ تھانے گیا لیکن اس کی شنوائی نہ ہوئی جس کے بعد اس نے فیس بک پر ویڈیو کے ذریعے یہ معاملہ اوپن کر دیا۔ ذوالقرنین حیدر نے فیس بک پر اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں ان کی گردن اور سر پر چوٹ کے زخم دکھائے گئے لیکن اس میں ان زخموں کی وجہ بیان نہیں کی گئی جس پر یہ ویڈیو دیکھنے والوں کو تشویش لاحق ہوئی جبکہ میڈیا میں رپورٹ سامنے آنے پر اہل علاقہ نے بھی معاملہ کھول دیا۔ یہ ویڈیو ذوالقرنین حیدر نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر اپ لوڈ کی جو انہوں نے خود اپنے ہاتھ سے بنائی ہے جس میں وہ اپنے سر اور آنکھ پر لگے زخموں کو دکھا رہے ہیں تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ویڈیو میں نظر آنے والے زخم کس طرح آئے۔

مزید :

کھیل -Headlines -