ایفیڈرین کیس: گیلانی، مخدوم اور عباسی سمیت تمام ملزموں کے اثاثوں کی چھان بین، اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ

ایفیڈرین کیس: گیلانی، مخدوم اور عباسی سمیت تمام ملزموں کے اثاثوں کی چھان ...
ایفیڈرین کیس: گیلانی، مخدوم اور عباسی سمیت تمام ملزموں کے اثاثوں کی چھان بین، اکاﺅنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ممنوعہ کیمیکل المعروف ایفیڈرین کیس کی تحقیقات کرنے والے ادارے اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) نے تمام ملزموں کے اثاثے منجمد کرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی، وزارت عظمیٰ کے سابق امیدوار مخدوم شہاب الدین اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت تمام ملزموں کے اثاثوں کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق مخدوم شہاب الدین اور علی موسی گیلانی کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ حنیف عباسی اور باقی ملزموں کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنا ابھی باقی ہیں۔

مزید : اسلام آباد /Headlines /Breaking News