عمان سے بے دخل پاکستانیوں کی کشتی سمندری ”فٹبال“ بن گئی

عمان سے بے دخل پاکستانیوں کی کشتی سمندری ”فٹبال“ بن گئی
عمان سے بے دخل پاکستانیوں کی کشتی سمندری ”فٹبال“ بن گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسقط سے ڈی پورٹ ہونے والے 550 سے زائد پاکستانیوں کی کشتی سمندری ”فٹبال“ بن گئی جبکہ اشیائے خورونوش ختم ہونے پر مسافروں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسقط سے ڈی پورٹ ہو کر واپس بھجوائے جانے والے 550 پاکستانیوں کی کشتی پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی روک لی گئی۔ جیو نیوز کے مطابق کشتی کے ایک سوار شیخ اقبال نے ٹیلی فون پر بتایا ہے کہ مسافروں کی حالت خراب ہے اور کھانے پینے کا سامان ختم ہو گیا ہے۔ پاکستانی حکام کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر کشتی دوبارہ عمان کی طرف بہہ رہی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق عمان سے بے دخل ہونے والے پاکستانیوں کی کشتی کو اپنے وطن کی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ملی اور اس ضمن میں ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کل تمام مسافروں کو چیکنگ کے بعد پورٹ پر اترنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید : قومی