کراچی میں پیپلز پارٹی کے کارکن سمیت تین افراد قتل

کراچی میں پیپلز پارٹی کے کارکن سمیت تین افراد قتل
کراچی میں پیپلز پارٹی کے کارکن سمیت تین افراد قتل

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی کارکن سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس نے دو بھتہ خوروں سمیت چھ ڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیا۔ اورنگی ٹاﺅن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلز پارٹی کے کارکن نازش کو قتل کر دیا۔ سخن اور ایوب گوٹھ میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے کلفٹن کے علاقے سے عرفان اور فیصل نامی بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے متعدد سمز، موبائل فونز اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی برآمد کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ سائٹ اور نیو کراچی کے علاقے میں بھی مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو سمیت چار ڈاکوﺅں کو گرفتار کر لیا۔

مزید : کراچی