مردان پولیس کے تشدد سے طالب علم ہلاک

مردان پولیس کے تشدد سے طالب علم ہلاک

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے مبینہ تشدد سے طالب علم جاں بحق ہو گیاجس پر ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے نوشہرہ مردان روڈ بلاک کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیر گڑھ پویس نے اختر علی کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا جسے تھانے لے جا کر مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اختر علی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر علی کے گلے پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

مزید : مردان