عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

  

سنگاپور (اے پی پی) امریکی معیشت کی بحالی اور مرکزی شرح سود میں اضافے کی اطلاعات نے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرا دی ۔ جمعہ کو ایشیائی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک فیصد کمی آئی۔ اس کی سپاٹ مارکیٹس میں ٹریڈینگ 1284ڈالر فی اونس میں ہوئی جبکہ چاندی 19.39ڈالر فی اونس رہی۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق آمدہ کاروباری ہفتے میں سونے کی قیمت مزید گر کر 1250 ڈالر پر آجانے کاامکان ہے ۔ یاد رہے کہ امریکا میں مرکزی شرح سود میں اضافہ غیر سودی اثاثوں جیسے کے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں کمی کا باعث بنتا ہے ۔

مزید :

کامرس -