ہنڈائی موٹرکمپنی ملازمین کی ہڑتال

ہنڈائی موٹرکمپنی ملازمین کی ہڑتال

  

سیول(آن لائن)جنوبی کوریا کے سب سے بڑے کار ساز ادارے ہنڈائی موٹرکمپنی کے کارکن تنخواہوں میں اضافے کے لئے اپنے مطالبے پر زور دینے کے لئے جمعہ سے محدود ہڑتال شروع کر دی ہے ، یہ بات یونین کے ایک ترجمان نے بتائی ہے۔یونین کے ترجمان ہوانگ کی تائی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہنڈائی موٹر یونین صبح کے وقت دو گھنٹے کے لئے اور جمعرات کی شام کو دوبارہ دو گھنٹے کے لئے ہتھیار چھوڑ ہڑتال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔یونین نے گزشتہ دو ماہ میں انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے سترہ دور کئے ہیں لیکن وہ کسی معاہدے پر پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مذاکرات اس امر پر تعطل کا شکار ہو گئے ہیں آیا عام اجرتوں کے سلسلے میں باقاعدہ بونسوں کو شمار کیا جائے ، انہوں نے کہاکہ اس سے محنت کشوں کی آمدن ، اوور ٹائم میں اضافے کے ذریعے اوسطاً 10فیصد بڑھ جائے گی ۔یونین نے کہا کہ اس کے کارکن رواں ہفتے اوور ٹائم پر کام کرنے سے بھی انکار کردینگے۔یونین نے 14اگست کو ہڑتال کرنے کے بارے میں رائے شماری کرائی ، یونین کے 47262ارکان میں سے 70فیصد نے صنعتی اقدام کے حق میں ووٹ دیئے ۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سال دسمبر میں فیصلہ سنایا تھا کہ باقاعدگی سے ادا کئے جانیوالے بونس ابتدائی اجرتوں کے طورپر خیال کیا جانا چاہیے۔ابتدائی اجرتیں ، اوور ٹائم کی ادائیگی تعطیل کے روز کام کرنے کی ادائیگی اور سالانہ چھٹیوں کی ادائیگی کے لئے الاﺅنسوں کے تصفیے کی بنیاد کے طورپر استعمال کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ قانون کے مطابق ابتدائی اجرتوں کو پنشن کی ادائیگی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے

مزید :

کامرس -