لہسن کی کا شت کیلئے پکتے وقت خشک اور گر م موسم کی ضرورت ہے ‘ز ر عی ما ہر ین

لہسن کی کا شت کیلئے پکتے وقت خشک اور گر م موسم کی ضرورت ہے ‘ز ر عی ما ہر ین

  

سرگودھا (اے پی پی)ز ر عی ما ہر ین نے کہاہے کہ لہسن کی کا شت کیلئے سر د مر طو ب آ ب و ہوا اور پکتے وقت خشک اور گر م موسم کی ضرورت ہے ۔ماہرین کے مطابق مو زوں زمین لہسن کی کا شت کیلئے بنیا د ی حیثیت ر کھتی ہے، لہسن کی کا شت کیلئے زرخیز اور نر م ز مین جس میں پا نی جذ ب کر نے کی صلا حیت کم ہو تی ہے استعمال کی جائے۔ ز مین تیار کر نے کیلئے ا یک مر تبہ پلٹنے وا لا ہل چلا یا جا ئے ا س کے بعد دو یہ تین با ر کلٹیو یٹر چلا یا جا ئے اور بعد میں سہو گا د ے کر ز مین کو ہموا ر کیا جا ئے ۔

درمیانے اور بڑ ے سا ئز کی صحت مند پو تھیوں کو بطوربیج استعما ل کر نا چا ہیے اس لیے320سے 400کلو گرا م پو تھیاں فی کلو استعما ل کیا جائے اکتو بر کا پہلا ہفتہ لہسن کی کا شت کیلئے بہتر ین ہے ۔ ماہرین کے مطابق لہسن کی کا شت خشک ز مین میں کی جائے اور ا س کے فور ی بعد آ بپاشی کرد یں ۔بعد میں 2سے 3آبپاشیاں ہفتہ بعد اور پھر 14د ن کے وقفہ سے آبپاشی کریں ۔

مزید :

کامرس -