وال سٹریٹ کا ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 2000کی نفسیاتی حد پار کر گیا

وال سٹریٹ کا ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 2000کی نفسیاتی حد پار کر گیا

  

نیو یارک (اے پی پی) وال سٹریٹ کا ایس اینڈ پی 500انڈیکس 2000کی نفسیاتی حد پار کر گیا۔ ایس اینڈ پی انڈیکس میں یکدم اضافہ اس وقت ہوا جب جیکسن ہول میں سنٹرل بینکرز کی میٹنگ شروع ہوئی اور امریکی معیشت کے بارے خوش کن اطلاعات سامنے آئیں۔ ایس اینڈ پی انڈکس 2000پوائنٹس تک آنے کے بعد 17000پر آکر گر گیا جس کی وجہ سے مجموعی طور پر وال سٹریٹ میں بجلی دوڑا دی اور ڈوجونز انڈیکس میں بھی 0.54فیصد سے 17.070پوائنٹس اور ناسڈک کمپوزٹ انڈیکس میں 0.14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بینک آف امریکا کارپوریشن کے شیئرز کی قیمت میں 3.8فیصد اضافہ ہوا اور فی شیئر قیمت 16.11ڈالر پر آگئی ۔ ایس اینڈ پی انڈیکس میں جون 2008ءکے بعد اس قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -