ایشیاءکے حصص بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر

ایشیاءکے حصص بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (اے پی پی) ایشیاءکے فوریکس اور حصص بازاروں میں وال سٹریٹ میں مرکزی انڈیکس میں تیزی کے باعث جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں۔ ایم ایس سی آئی براڈ سیٹ انڈیکس آف ایشیاءپیسفک شیئرز 0.1فیصد اپ رہا۔ جاپان کا نکی 225انڈیکس 0.2فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.24سے 25.05503فیصد اضافے کے حامل رہے۔
 دوسری طرف شنگھائی کی لوشنزن سی ایس آئی 300انڈیکس 0.3فیصد اپ رہا۔ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.2فیصد اضافہ ہوا۔ فوریکس مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ین کے مقابلے بدستور استحکام میں رہی ۔ ڈالر کی ٹریڈینگ 103.85ین میں ہوئی۔ یورو کے تبادلے 1.3278ڈالر میں ہوئے۔

مزید :

کامرس -