دھرنوں اور سیاسی عدم استحکام سے ٹیکس وصولیوں میں مشکلات کا سامنا

دھرنوں اور سیاسی عدم استحکام سے ٹیکس وصولیوں میں مشکلات کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                  لاہور ( کامرس رپورٹر) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث رواں ماہ (اگست) کے دوران اب تک صرف 101ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے دوران حاصل ہونے والی96 ارب روپے کی وصولیوں سے محض پانچ ارب روپے زیادہ ہیں۔ایف بی آرکے ذرائع نے بتایاکہ سیاسی عدم استحکام اورامن و امان کی صورتحال کے باعث ایف بی آر کا ریونیو وصولی کاہدف ب±ری طرح متاثر ہورہا ہے اوررواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے، ایف بی آر کو رواں مالی سال2014-15 کیلئے مقررکردہ2810ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے 25 فیصد گروتھ درکار ہے۔

مزید :

کامرس -