پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے ایک ارب92کروڑ روپے کی وصولی کی

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے ایک ارب92کروڑ روپے کی وصولی کی

  

لاہور ( کامرس رپورٹر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے فصل ربیع 2013-14ءکی مد میں 98/66فیصد کے حساب سے ایک ارب 91کروڑ 63لاکھ 60ہزار 653روپے کی وصولی کی ہے اس کا اظہار سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب بابر حیات تارڑ نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پرانوشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے غیر فعال قرضہ جات کی وصولی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور نادہندگان کی سہولت کےلئے آٹھویں ریکوری پیکیج کی مدت میں 30جون 2015ءتک بڑھا دی ہے تاکہ نادہندگان اس پرکشش ریکوری پیکیج سے استفادہ کرکے اپنے قرضہ جات کی ادائیگی کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ بینک نے فصل خریف 2014ءکے لئے 10ہزار 501کوآپریٹو سوسائٹیز کے 60ہزار 142کاشتکار/ ممبران میں ایک ارب 89کروڑ 46لاکھ 28ہزار 356روپے کے قرضہ جات جاری کئے ہیں۔

 اور اب بینک فصل ربیع 2014-15ءکے لئے قرضہ جات کا اجراءاکتوبر 2014ءسے شروع کرے گا۔

مزید :

کامرس -