ملکی معیشت کو ناقابل برداشت نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘ایس ایم نصیر

ملکی معیشت کو ناقابل برداشت نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے‘ایس ایم نصیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چےئرمین ایس ایم نصیر نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال سے ملکی معیشت کو ناقابل برداشت نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس وقت ملک کو اتحاد ویکجہتی کی اشدفرورت ہے لیکن بد قسمتی سے ہم کچھ غلط اقدام اٹھا کر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔معاملات بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں کسی بھی ایسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گئے جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔ایس ایم نصیر نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت سخت مشکل معاشی حالات سے دو چار ہے،مزدور اور کسانوں کیلئے حالات پہلے ہی بہت مشکل ہیں ۔ روزگار کی دستیابی میں اضافہ ہونا چاہئے ۔ موجودہ حکومت نے راست اقدامات کرتے ہوئے ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کی کو شش کی ہے ۔ ملک کو روزانہ ساڑھے چار ارب روپے کا معاشی دھچکا لگنا شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کا فروغ اور تجارت دوست ماحول کی ترویج ہی ملک کو ترقی کی طرف لے کر جا سکتی ہے۔وطن عزیز کی ترقی کیلئے سنجیدہ اور نتیجہ خیز کاوشیں کرنا ہو نگی اورمعاشی ترقی ہی اولین ایجنڈا ہونا چاہئے۔ہمیں آنیوالی نسلوں کیلئے محفوظ اور بہتر پاکستان ورثہ میں منتقل کرنا ہے وگرنہ نہ تو تاریخ اور نہ ہی ہماری آنیوالی نسلیں ہمیں معاف کرئے گئی ۔پاکستان کو بچانے کیلئے معیشت کو نمبر ون ایجنڈا بنانا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انا اور ضد چھوڑ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرئے کیونکہ ملک مزید نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے اور ہم دھرنوں اور فساد برپا کرکے عالمی دنیا کو پاکستان کا خراب امیج فراہم کر رئے ہیں۔

مزید :

کامرس -