فلم”مولا وے“کی شوٹنگ ماہ نور اور ارباز خان پر گانے کی عکسبندی

فلم”مولا وے“کی شوٹنگ ماہ نور اور ارباز خان پر گانے کی عکسبندی
فلم”مولا وے“کی شوٹنگ ماہ نور اور ارباز خان پر گانے کی عکسبندی

  

لاہور(فلم رپورٹر)اقبال کشمیری کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم”مولا وے“کی شوٹنگ گزشتہ روز مقامی شادی ہال میں ہوئی اس موقع پر ماہ نور،مدھو اور ارباز خان پر ایک گیت کی عکسبندی کی گئی جس کی کوریو گرافی کے فرائض لالی ووڈ کے سینئر ڈانس ڈائریکٹر پپّو سمراٹ نے انجام دیئے۔”مولا وے“کے ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی اقبال شاہ ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہا کہ اس فلم میں میرا رول منفرد نوعیت کا ہے ۔میرے پرستاروں کو یہ کردار مدتوں یاد رہے گا۔”مولا وے“میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے بتایا کہ میں ان دنوں تماثیل میں جاری سُُپر ہٹ ڈرامہ”گلی میں آج چاند نکلا“میں پرفارم کررہی ہوں۔اس ڈرامہ میں میرا ڈانس آئٹم بہت پسند کیا جا رہا ہے۔اس ڈرامہ کے پروڈیوسرز قیصر ثناءاللہ اور سراج خان ہیں۔

مزید :

کلچر -