ایشوریا رائے کو ایرانی فلم ”ہیلو ممبئی“ میں کام کرنے کی آفر

ایشوریا رائے کو ایرانی فلم ”ہیلو ممبئی“ میں کام کرنے کی آفر
 ایشوریا رائے کو ایرانی فلم ”ہیلو ممبئی“ میں کام کرنے کی آفر

  

ممبئی ( نیٹ نیوز) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو ایرانی فلم ”ہیلو ممبئی“ میں کام کرنے کی آفر ¾ایرانی فلم ڈائریکٹر قربان محمد پور نے فلم کے ایک کردار کےلئے بھارتی اداکارہ سے رابطے شروع کردیئے ۔ فی الحال ایرانی فلم ڈائریکٹر کو ایشوریا کی طرف سے کوئی حتمی جواب تو نہیں ملا ہے تاہم ڈائریکٹر نے اس فلم میں رول کی ڈیمانڈ کے مطابق ایشوریا کے لیے ایک کاسٹیوم ڈیزائنر کو ضرور بک کرلیا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ایشوریا رائے بچن جلد ہی اس ایرانی فلم میں کام کرنے کے لیے راضی ہو جائیں گی۔ ایرانی اخبار تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم ہیلو بمبے کے پروڈیوسر حسن دادخے اور پروڈکشن منیجر اس سلسلے میں ایشوریا اور ان کے سسر امیتابھ بچن سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں وہ اس فلم اور معاہدے سے متعلق بات کریں گے اگر سب کچھ ٹھیک ہوجاتا ہے تو پھر ایشوریا رائے بچن کے مقابل ایرانی اداکار محمد رضا گلزار ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔

مزید :

کلچر -