لاہور یوںنے ویلکم کیا جس کی خوشی ہے،اداکارہ قندیل بلوچ
لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ،گلوکارہ،اینکر اور ماڈل قندیل بلوچ نے ایک ملاقات کے دوران کہاکہ جب میں کراچی سے واپس لاہور آئی تو لاہوریوں نے بہت اچھا ویلکم کیا جس کی بہت زیادہ خوشی ہے۔ایک سوال کے جواب میں قندیل بلوچ نے کہاکہ میں کوئی بھی بات دل میں نہیں رکھتی جو دل میں آئے فوراً منہ پر کہ دیتی ہوں جس سے بہت سوں کو غصہ لگتا ہے اور وہ میرے بارے میں غلط افواہیں اڑاناشروع کردیتے ہیں۔اس لیئے شوبزمیں میرے مخالفین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔قندیل بلوچ نے کہاکہ میں ان سب سے بے پرواہ ہو کر اپنی پرفارمنس کو بہتربنانے میں مگن رہتی ہوں تاکہ میں اچھے سے اچھا کرسکوں۔قندیل بلوچ نے کہاکہ بہت جلد وہ لاہور شفٹ ہو کر اپنے رکے ہوئے پراجیکٹس مکمل کروائیں گی جن میںپی ٹی وی ہوم کا ڈرامہ سیریل ”لمحوں کی بھول“ بھی شامل ہے جو اس وقت خواتین کی مقبول سیریل بن چکاہے۔