بد امنی سے ملک اور عوام دونوں کو نقصان ہوسکتا ہے،فنکار

بد امنی سے ملک اور عوام دونوں کو نقصان ہوسکتا ہے،فنکار

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکاروں و گلوکاروں نے موجود ملکی حالات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بدامنی سے ملک اور عوام دونوں کو نقصان ہوسکتاہے۔ ندیم چٹانے کہا ہے کہ موجودہ حکمران پاکستان کو ترقی و بہتری کی جانب لے جانے میں مصروف ہیں لہذا انہیں خد مت کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔ نے کہاکہ اس طر ح بد امنی سے ملک اور عوام دونوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔پروڈیوسرقیصر ثناءاللہ خان نے کہاکہ میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہو چکاہے دھرنے اور مارچ فضول ہیں۔گلوکار شیرمیاندادخان نے عمران خان اور طاہرالقادری ہٹ دھرمی چھوڑ دیں یہ ملک و قوم کے لیئے بہتر ثابت ہوگا۔پروڈیوسر جونی ملک نے کہاکہ ملک دھرنوں اور مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیئے ان دھرنا دینے والوں کو ایک پاکستانی بن کر سوچناچاہیئے۔عباس باجوہ نے کہاکہ میاں نواز شریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ملک کے حالات کافی بہتر ہوگئے تھے جوعمران خان اور طاہرالقادری کو ایک آنکھ نہیں بھائے اور وہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کے لئے سرگرم ہوگئے۔ماہ نور نے کہاکہ ملکی حالات پہلے بھی بہت زیادہ خراب تھے جنہیں یہ دھرنے اور لانگ مارچ مذید خراب کررہے ہیں۔

انہیں چاہیئے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پانچ سال پورے کرنے دیں اگر پھر بھی وہ بہتری نہ لاسکیں تو اگلے الیکشن میں خود ہی آﺅٹ ہوجائینگے۔

مزید :

کلچر -