عمران ہاشمی نے ٹی وی پر بھی انٹری دیدی
ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی محبت میں کامیابی کےلئے مشورہ دینے والے بن گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی ٹی وی ڈرامہ ”پیار کا دی اینڈ“ کی خصوصی قسط میں محبت میں کامیابی حاصل کرنے کےلئے صلاح ومشورہ دیں گے۔ اس ڈرامہ کے ذریعہ لوگوں کو آگاہی دی گئی ہے کہ وہ محبت میں دیئے جانے والے مکر و فریب کو سمجھ سکیں اور ایسی صورتحال میں دھوکہ نہ کھائیں۔ یہ خصوصی قسط جلد ہی بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہوجائے گی۔ اداکار عمران ہاشمی کی نئی فلم ”راجا نٹور لال“ 29 اگست کو سینماگھروں میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔