فلم ”حیدر“ کا میوزک لانچ کر دیا گیا

فلم ”حیدر“ کا میوزک لانچ کر دیا گیا

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور اداکارہ شرادھا کپور نے اپنی نئی فلم ”حیدر“ کا میوزک لانچ کر دیا۔ اس موقع پر اداکارہ شردھا کپور کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں وشال بھردواج جیسے فلمساز نے اپنی فلم میں اہم کردار میں کاسٹ کیا۔ وشال بھردواج کے ساتھ کام کرنے کو وہ اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس فلم میں پہلی بار وہ چیلنجنگ کردار نبھا رہی ہیں جو ضرور مداحوں کو پسند آئے گا۔ اس موقع پر شاہد کپور کا کہنا تھا کہ وہ فلم میں پختہ کردارنبھا رہے ہیں جو یقیناً مداحوں کی توجہ حاصل کرے گا۔ فلم پر وہ بے حد محنت کررہے ہیں جو کہ رنگ لائے گی وہ فلم کی عکسبندی مکمل ہونے کے منتظر ہیں ۔فلم شیکسپیئر کے تحریر کئے ہوئے ڈرامہ”ہیملیٹ“ سے ماخوذ ہے جو جلد ہی ریلیز ہوجائے گی۔

مزید :

کلچر -