نمرہ حسن ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی،حالت خطرے سے باہر

نمرہ حسن ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی،حالت خطرے سے باہر
 نمرہ حسن ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی،حالت خطرے سے باہر

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل نمرہ حسن گزشتہ روز ٹریفک حا دثہ میں شدید زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق نمرہ حسن گزشتہ روز اپنی گاڑی میں گھر جا رہی تھیں کہ مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکر ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں شدید چوٹیں آئیں ڈاکٹر نے ان کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ساتھی فنکاروں نے ان کی فوری صحت کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک اچھی آرٹسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی ہیں ۔نمرہ حسن ان دنوں نجی چینل سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل”جب وی ویڈ“میں رومی کا کردار ادا کررہی ہیں ۔اس ڈرامہ سیریل میں ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کلچر -