کرکٹ بورڈ نے ایل سی سی اے کے ملتوی ہونیوالے انتخابات کا اعلان کر دیا
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے 8اگست کو ملتوی ہونے والے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے ڈپٹی الیکشن کمشنر پی سی بی احمد شہزاد فاروق رانا کے ایل سی سی اے کو موصول ہونے والے مراسلے کے مطابق ایل سی سی اے کے الیکشن 26اگست بروز منگل صبح دس بجے قذافی اسٹیڈیم میں ڈپٹی الیکشن کمشنر پی سی بی کی زیر نگرانی منعقد ہوں گے الیکشن میں ایسٹ ، نارتھ اور ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے 34نمائندے ووٹ کا حق استمعال کریں گے الیکشن کمیشن آفس پی سی بی کے مطابق کوئی بھی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی پولنگ شروع ہونے سے پہلے واپس لے سکتا ہے ۔