پاکستان کیخلاف و ن ڈے سیریز کیلئے تیار ہیں ٗ سورج رندیو

پاکستان کیخلاف و ن ڈے سیریز کیلئے تیار ہیں ٗ سورج رندیو

  


ہمنٹوٹا ( نیٹ نیوز ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے باؤلر سورج رندیو نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز کی طرح پاکستان کو ایک روزہ سیریز میں بھی شکست دینے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور انہیں پوری امید ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑی ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے اور ان کا مورال بھی ہائی ہے اور وہ جتے کے جذبے سے سرشار ہیں ۔ ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس سیریز میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کوہوم گراؤنڈ کا بھر پور فائدہ ہوگا تاہم سری لنکن ٹیم مہمان ٹیم کو ہر گز آسان نہیں لے گی ۔ سری لنکن باؤلرز نے مزید کہاکہ ان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ ایک روزہ سیریزمیں سری لنکن ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس سیریزکیلئے سلیکٹرز نے ایک بہترین ٹیم کا اعلان کیا ہے جو پاکستان کو ٹف ٹائم دینے میں کامیاب ہوگی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -