پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں آج پہلے ون ڈے میں مد مقابل

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں آج پہلے ون ڈے میں مد مقابل

  

                                     ہمبنٹوٹا ( نیٹ نیوز) سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائیگا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ آج سری لنکا کے خلاف عمدہ پرفارمنس دینے کے لئے تیار ہیں اور کامیابی حاصل کریں گے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے باوجود ہم ون ڈے سیریز جیتنے کےلئے پرعزم ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ پریذیڈینٹس الیون نے ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کی ٹیم کو وارم اپ میچ میں 13 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 105 رنز سے مات دیکر دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون دے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا وہ 27 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائیگا جبکہ تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 30 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -