سعید اجمل بالنگ ایکشن کی جانچ کیلئے آج آسٹریلیا روانہ ہونگے

سعید اجمل بالنگ ایکشن کی جانچ کیلئے آج آسٹریلیا روانہ ہونگے

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستانی آف اسپنرسعید اجمل بالنگ ایکشن کی جانچ کیلئے کل آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔ سری لنکا کیخلاف سیریزکے پہلے ون ڈے سے باہرہوگئے۔سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ میں میچ آفیشلزنے سعید اجمل کے بالنگ ایکشن پراعتراض کیا تھا اورانہیں اکیس روزمیں بالنگ ایکشن کی جانچ کروانا تھی۔ پاکستانی آف اسپنر آج کولمبوسے برسبین روانہ ہوں گے۔ آسٹریلیا روانگی کے باعث سعید اجمل سری لنکا کیخلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے جبکہ دیگرمیچزمیں ان کی شرکت کا انحصارٹیسٹ کی طوالت پرہوگا۔پی سی بی کی درخواست پرآئی سی سی تاخیرسے ٹیسٹ کرانے پررضامند تھی تاہم آسٹریلوی بایومکینکس ماہرین کی مصروفیات کے باعث انہیں جلدی بھیجنا پڑرہا ہے۔ سعید اجمل کے ٹیسٹ اورسفری اخراجات آئی سی سی برداشت کریگی۔ سعید اجمل کا بالنگ ایکشن دوہزارنومیں بھی رپورٹ ہوا تھا تاہم وہ ٹیسٹ کے بعد کلئیرہوگئے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -