آسٹریلیا اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیمیں آج مدمقابل

آسٹریلیا اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیمیں آج مدمقابل

  

برسبین ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج برسبین میں کھیلا جائیگا۔ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کی ویمن ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کی ٹیم ثناءمیر کی قیادت میں پہلے ہی آسٹریلیا میں موجود ہے جہاں وہ آسٹریلیا کے خلاف چار ون ڈے اور چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کا اپنا دوسرا ایک روزہ میچ 23اگست کو برسبین، تیسرا ایک روزہ کرکٹ میچ 26 اگست کو برسبین میں کھیلا جائیگا جبکہ چار ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 28اگست کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -