یوتھ ونگ اولمپک گیمز :میڈلز کی دوڑ میں چین کے کھلاڑی سرفہرست

یوتھ ونگ اولمپک گیمز :میڈلز کی دوڑ میں چین کے کھلاڑی سرفہرست

  

                            بیجنگ (آئی این پی) یوتھ اولمپک گیمزکے پانچویں روزمیزبان چین نے سوئمنگ، شوٹنگ اورٹیبل ٹینس میں گولڈ میڈلزجیت لئے۔ رگبی سیون میں فرانس اورآسٹریلیا نے طلائی تمغے حاصل کئے۔ ہاکی ایونٹ میں پاکستان اپنا آخری پول میچ آج کھیلے گا جبکہ ویٹ لفٹرعبدالرحمن بھی آج ایکشن میں نظرآئیں گے۔چین کے شہرنینجنگ میں جاری یوتھ اولمپکس کے پانچویں روزپول میں چین نے اپنی برتری ثابت کردی۔ مردوں کے پچاس میٹربٹرفلائی ایونٹ کا گولڈ میڈل چین کے ہیکڑن کے نام رہا۔دوسومیٹربریسٹ اسٹروک میں جاپان کے ایپی وتانابے نے سونے کا تمغہ سینے پرسجایا۔ مینزپچاس میٹربیک اسٹروک میں روس کے ایویگنی رائیلووفاتح رہے۔خواتین کا دوسومیٹرفری اسٹائل ایونٹ چین کی شین ڈوکے نام رہا۔دس میٹرائررائفل شوٹنگ ایونٹ میں چین کے یانگ ہاﺅران نے دوسونوپوائنٹس کیساتھ طلائی تمغہ جیتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -