قومی دستہ عالمی جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے روس روانہ

قومی دستہ عالمی جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے روس روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) 5 رکنی قومی دستہ عالمی جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے روس روانہ ہوگیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) شجاعت علی رانا نے بتایا کہ عالمی جوڈو چیمپئن شپ 26 سے 31 اگست تک روس کے شہر چیلی بیسک میں کھیلی جائے گی۔ قومی دستے میں تین کھلاڑی اور دو آفیشلز شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ کے گولڈ میڈلسٹ احمد شہزاد بٹ ‘ کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ شاہ حسین شاہ اور قومی چیمپئن سید سمیع اللہ شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ منیجر آصف اقبال اور کوچ سجاد کاظمی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی جوڈو چیمپئن شپ 2016 ءکے اولمپکس کیلئے کوالیفائنگ راﺅنڈ ہے اور اس ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں اضافہ ہوگا۔