ایلیا ویویانی نے یو ایس پرو چیلنج سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

ایلیا ویویانی نے یو ایس پرو چیلنج سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولاراڈو ( نیٹ نیوز)اٹلی کے ایلیا ویویانی نے یو ایس پرو چیلنج سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا ۔ ریس میں مجموعی برتری امریکی رائیڈر کے نام رہی ۔ امریکی ریاست کولاراڈو میں ہونیوالی سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ 125 اعشاریہ سات کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا ۔ جس میں بھی رائیڈرز جیت کے لیے خوب پرجوش نظر آئے ۔ اٹلی کے ایلیا ویویانی نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ چند سیکنڈز کے فرق سے سوئٹزرلینڈ کے مارٹن کوہلر کی دوسری اور رومانیہ کے سرجی ٹویٹکوو کی تیسری پوزیشن رہی ۔ ریس میں ابھی تک مجموعی طور پر امریکہ کے ٹی جے وین گارڈیرن کی برتری برقرار ہے ۔ وہ پولینڈ کے رائیڈر رافیل ماجکا سے بیس سیکنڈز کی برتری کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔