یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا

  

نیویارک( نیٹ نیوز) ٹینس سیزن کے چوتھے اور ا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ نیویارک سٹی میں ٹینس گرینڈ سلیم کے ڈراز کے لیے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے شرکت کی۔ دونوں سٹار پلئیرز نے مینز اور ویمنز کی ٹرافیوں کی رونمائی کی۔ سربین سٹار نوواک جوکووچ اپنی مہم کا آغاز ان سیڈڈ ارجنٹائن کے ڈیگو شوارٹز مین کے خلاف میچ سے کریں گے۔ دفاعی چیمپئن امریکی سٹار سرینا ولیمز کا سامنا ہم وطن ٹیلر ٹاﺅسنڈ سے ہو گا۔ سیزن کا آخری گرینڈ سلیم 25 اگست سے شروع ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -