انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا

  

لندن( نیٹ نیوز)انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج نارتھ میرین روڈ گراﺅنڈ، سکار بورو میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خواتین ٹیم ان دونوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم سے واحد ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ وارمسلے میں کھیلا گیا جو بھارتی ٹیم نے 6 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ میزبان ٹیم نے بھارت سے 42 رنز سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -