سیاسی جماعتوں کے احتجاجوں میں کھلاڑیوںکو شرکت نہیں کرنی چاہئیے

سیاسی جماعتوں کے احتجاجوں میں کھلاڑیوںکو شرکت نہیں کرنی چاہئیے

  

لاہور( افضل افتخار)پاکستان کرکٹ بورڈ سیاسی جماعتوں کے احتجاجوں میں کھلاڑیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دیتا ہے مختلف کھلاڑیوں کی جانب سے دھرنوں میں شرکت کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبروں کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف کھیلوں کی ایسوسی ایشنوں کے سربراہوں نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی احتجاج یادھرنے میں شامل ہو کیونکہ و ہ پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوتا ہے تو اس کے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ صر ف اور صر ف اپنے کھیل پر توجہ مرکوز رکھے اور اس کا مقصد ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہوتا ہے اور اگر وہ ایسی کسی سر گرمیوں میں مصروف ہوجاتے ہیں تو اس سے ان کے کھیل پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اس لئے ان کو ایسی کسی سر گرمی میں شرکت کی اجازت قطعی نہیں ملنی چاہئیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 3 -