ایشین گیمز میں پاکستان کی بیس بال ٹیم کو گروپ بی میں رکھاگیا

ایشین گیمز میں پاکستان کی بیس بال ٹیم کو گروپ بی میں رکھاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)17 ویں ایشین گیمز میں پاکستان کی بیس بال ٹیم کو گروپ بی میں رکھاگیا ہے ڈراز کے مطابق پول بی میں پاکستان کے علاوہ جاپان، چین، منگولیا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ اے میں کوریا، چائنہ تائی پے، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ کی باسکٹ بال ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے پاکستان کی باسکٹ بال ایونٹ میںاپنا پہلا میچ 23 ستمبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا جبکہ اس کے بعد دوسرے میچ میں منگولیا کے مدمقابل ہوگا اور پاکستان کی باسکٹ بال ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا اور آخر ی میچ چین کے خلاف25 ستمبرکو کھیلے گا بیس بال فیڈریشن کے مطابق ٹیم اس ایونٹ کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور امید ہے کہ ٹیم عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کرے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔