زمبابوے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائنگولر سیریز 25 اگست سے شروع
ہرارے ( نیٹ نیوز) آئندہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں زمبابوے، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائنگولر کرکٹ سیریز 25 اگست سے ہرارے میں شروع ہوگی۔ سیریز میں ہر ٹیم چار میچز کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے مابین فائنل 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹرائنگولر سیریز کا افتتاحی میچ 25 اگست کو میزبان زمبابوے اور آسٹریلیا کے مابین ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 27 اگست کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا، تیسرا 29 اگست کو زمبابوے اور جنوبی افریقا، چوتھا 31 اگست کو زمبابوے اور آسٹریلیا، پانچواں 2 ستمبر کو آسٹریلیا اور جنوبی افریقا جبکہ چھٹا اور آخری ون ڈے میچ زمبابوے اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلا جائے گا۔
تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔