بھارتی کرکٹرز پر ٹورز کے دوران اہلیہ اور گرل فرینڈز کو لیجانے پر پابندی
ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کوبیرون ملک دوروں پربیگمات اور گرل فرینڈزکوساتھ رکھنے پرپابندی لگادی۔انگلینڈ سے عبرتناک شکست بھارتی بورڈ کوہضم نہ ہوئی۔کھلاڑیوں کی توجہ کھیل پرمرکوزرکھنے کیلئے طریقہ ڈھونڈ نکالا کرکٹرز کی بیگمات اورگرل فرینڈز کوساتھ رکھنے پرپابندی لگادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے غیرملکی دوروں پر گرل فرینڈز کی کمپنی پربین لگادیا ¾ کھلاڑیوں کی بیگمات بھی ان کے ساتھ پورا وقت نہیں گزار سکیں گے۔بھارتی بورڈ نے ٹیسٹ سیریزسے قبل ویرات کوہلی کو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اوردیگر کھلاڑیوں کو بیگمات ساتھ لے جانے کی اجازت دی تھی۔ایک طرف بھارتی کرکٹرزنے بیگمات اورگرل فرینڈز کے ساتھ انگلینڈ کیخلاف بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تودوسری جانب جرمن فٹبال ٹیم کے پلئیرزنے اپنی بیگمات اور گرل فرینڈز کی کمپنی میں ورلڈ کپ جیتا اورجشن بھی منایا۔