میو ہسپتال میں جمعیت میڈیکل طلبہ ،ینگ ڈاکٹرز کیخلاف میدان میں

میو ہسپتال میں جمعیت میڈیکل طلبہ ،ینگ ڈاکٹرز کیخلاف میدان میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                            لاہور(ج الف /جنرل رپورٹر)میو ہسپتال اور کنگ ایڈورڈ میڈ یکل یونیورسٹی میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی کے مقابلے میں جمعیت اسلامی طلبہ میدان میں آگئی ہے اور دونوں تنظیمیں ایک دوسرے کے سامنے آگئی ہیں اور باقاعدہ طورپر جمعیت میڈیکل اسلامی طلبہ نے وائی ڈی اے میو ہسپتال کے صدر ڈاکٹر مطلوب سمیت 12عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے مقامی تھانہ میں درخواست جمع کرادی ہے جس میں جمعیت میڈیکل اسلامی طلبہ کے ای ایم یو کے امیر ڈاکٹر عبید نے موقف اختیار کیا ہے کہ وائی ڈی اے کے مقامی عہدیداروں نے دھونس دھاندلی کی انتہا کردی ہے اور میوہسپتال کے ساتھ ساتھ کے ای ایم یو کو اپنی ریاست بنا لیا ہے پروفیسرز کو وائی ڈی اے کے عہدیداربلیک میل کرتے ہیں پروفیسر زکو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے طلبہ سے زبردستی ہڑتالیں کرائی جاتی ہیں عہدیداروں نے ہسپتال میں فلیٹ اور ہاسٹل میں مفت کمرے حاصل کرلئے ہیں وائی ڈی اے میڈیکل کی تعلیم کا جنازہ نکال رہی ہے جمعیت اور مخالف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کو یہ لوگ خوف زدہ کرتے ہیں چندہ بھی لیا جاتا ہے لہذا تعلیمی سلسلہ تباہ کرنے اور غنڈہ گردی کرنے پر وائی ڈی اے میو ہسپتال ،کے ای ایم یو کے صدرمطلوب سمیت 12 عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جس کی تصدیق کے ای ایم یو کے امیر ڈاکٹر عبید نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائی ڈی اے کے مقامی عہدیداروں کے ظلم اور غنڈہ گردی انتہا کو پہنچ چکی ہے کے ای ایم یو ایک تاریخی ادارہ ہے جس کو وائی ڈی اے تباہ کررہی ہے ان کے خلاف میڈیکل کی تعلیم اور اداروں کو بچانے کے لئے سامنے آئے ہیںاینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے اس حوالے سے وائی ڈی اے میو اور کے ای ایم یو کے صدر ڈاکٹر مطلوب کا کہنا ہے کہ ہم نے جمعیت کے خلاف پہلے مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی تھی انہوں نے بعد میں دی ہے ڈاکٹر مطلوب نے کہ وائی ڈی اے نے میڈیکل کے اداروں میں ڈاکوﺅں کوختم کیا ڈاکٹرو ں کو زبان دی اورحقوق دلائے اب کے ای ایم یو میں جمعیت سیاست کرنا چاہتی ہے اس کی اجازت نہیں دیں گے وہ کے ای ایم یو کو پنجاب یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں ہم اس کی مخالفت کریں گے ۔