قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹ بنانے کیلئے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت

قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹ بنانے کیلئے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحی کی آمد کے سلسلہ میں شہر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لیے شہر کی مختلف مخصوص جگہوں کا انتخاب کر کے وہاں پر سیل پوائنٹ بنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں ڈی سی اوکیپٹن (ر) محمد عثمان نے قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے سیل پوائنٹ بنانے کے لیے ایل ڈی اے ایونیو ، کاچھا منڈی اور شہر کی مختلف جگہوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی سہو لت کے لیے شہر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کے زیادہ سے زیادہ سیل پوائنٹس بنائے گی اور بکرا عید کے حوالے سے تمام انتظامات کو جلد حتمی شکل دے گی دریں اثناء ڈی سی او نے انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں نشتر کالونی کا دَورہ کیاانہوں نے نشتر کا لونی میں اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کر نے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیامتعلقہ افسران کو نشتر کا لونی میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور نے شمع سٹاپ کے قریب واقع لیونا فیکٹری میں ڈینگی کے حوالے سے کیے جا نے والے انتظامات کا جا ئزہ لیا۔کیپٹن(ر) محمد عثمان نے لیونا فیکٹری کے جنرل مینجر کی طرف سے ڈینگی ٹیم کے ساتھ بدتمیزی اور تعاون نہ کر نے پر اُس کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے