جماعت اسلامی کا74واں یوم تاسیس شایان شان منائنگے،میاں مقصود ل

جماعت اسلامی کا74واں یوم تاسیس شایان شان منائنگے،میاں مقصود ل

  

اہور( سٹافرپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کا 74 واں یوم تاسیس 26 اگست 1941 تا 26 اگست 2014انتہائی شایان شان سے منایا جائے گا۔ گذشتہ روزدفتر جماعت اسلامی لاہور میں ذمہ داران کے ایک اہم اجلاس میں باہمی مشاورت سے اس اہم تقریب کے انعقاد کے حوالے سے خصوصی منصوبہ بندی کی گئی اس حوالے سے مرکزی تقریب 26اگست شام 6بجے شام الحمراءھال نمبر 1 ، میں ہوگی جس میں لاہور بھر سے ہزاروں مردوخواتین شریک ہوں گے اس تقریب کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں پاکستان کے قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان ،ڈاکٹر محمد اکرم ،لیاقت بلوچ،جنرل ریٹائرڈ حمید گل ،مجیب الرحمن شامی ،سابق چیف سیکرٹری کے پی کے محمد عبداللہ کے علاوہ ملک کی اہم سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے قائدین اور میڈیا،عدلیہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا یوم تاسیس اس بات کا علمبردار ہے کہ اس ملک کے مسائل کاحل پورے ملک میں قومی سطح سے لے کر گلی اور محلے تک ایسی قیادت تیار کی ہے جو جرا¿ت مند بھی ہے اوردیانتدار بھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -