تحریک انصافکے استعفوں سے پارلیمنٹ میں ڈینٹ پڑ گیا،محمد جمیل

تحریک انصافکے استعفوں سے پارلیمنٹ میں ڈینٹ پڑ گیا،محمد جمیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے مستعفی ہونے سے پارلیمان میں ڈینٹ پڑ گیا جس سے ملک میں مڈٹرم الیکشن کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے پارٹی عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پارلیمان میں موجودتمام سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کیخلاف متحد ہوچکی ہیں اور نئی سیاسی قوت کے نمودار ہونے سے میدان سیاست کے تمام پرانے کھلاڑی شدید خوفزدہ ہیں،انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) یا پیپلز پارٹی ملک سے توانائی کا بحران ختم کرنے میں ہرگز سنجیدہ نہیں،لوگوں کو مشکلات اور مسائل کے بھنور میں پھنسا کر اقتدار کی باریاں لی جارہی ہیں،ملک میں تعلیم ،صحت اور زراعت کے شعبہ جات ترقی کی بجائے زوال کاشکار ہیں اور ہوشربا مہنگائی سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے ، وزیر اعظم نواز شریف اپنی حکومت بچانے میں کامیاب بھی ہوگئے تو انکا مزید اقتدار میں رہنا مشکل ہوجائیگا انہوں نے مزید کہا 2013کے عام انتخابات مکمل طور پر متنازعہ ہوچکے ہیں اور قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے استعفوں کے بعد مڈٹرم انتخابات کے سوا کوئی چارہ نظر نہیں آتا۔