اسلام آباد میں دھرنا دینے والے مریضوں کا خیال رکھیں،بشیرمہدی
لاہور(جنرل رپورٹر) ،محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے مریضوں کا خیال رکھیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ احتجا ج ا س انداز سے کیا جائے کہ مریضوں کو مشکلات پیش نہ آئیں ،انہیں ادویات اور طبی امداد کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاٹ پیش نہیں آنی چاہیے،ایمبولنس کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے اور اسے فوری راستہ فراہم کیا جائے ،انہوں نے مزید کہاکہ دھرنے اور احتجاجوں کے دوران مریضوں کے لئے مخصوص راستے مختص کئے جائیں اور ذرائع ابلاغ کے زریعے انہیں ان راستوں کے بارے آگاہ کیا جائے ،اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر میڈیکل کیمپ لگائے جائیں جو 24گھنٹے کام کریں ،ان میڈیکل کیمپوں میں مریضوں کے لئے ہر قسم کی ادویات فراہم کی جائیں،حبس کی وجہ سے دمہ کے مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کی فوری یقینی بنائی جائے