ملک میں انتشار پھیلانے کی ہر سازش ناکام بنائنگے،علامہ ریاض حسین

ملک میں انتشار پھیلانے کی ہر سازش ناکام بنائنگے،علامہ ریاض حسین

  

 لاہور( سٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کی مزاحمت کریں گے اور ملک میں انتشار و انارکی پھیلانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے استحکام وطن کی خاطر ہر قربانی کے لیے تیار ہیں سیاسی قیادت اپنا اعتبار اور وقار بحال کرے پاکستان بنانے والوں کے فکری وارثین کسی کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اصلاحِ معاشرہ ایک دینی اور اجتماعی فریضہ ہے اہل ایمان مصطفائی معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں عشق ِ الٰہی رازِ حیات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاﺅن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ ملک اندرونی و بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے مگر سیاسی قیادت اقتدار و اختیار کی جنگ میں مصروفہے قومی قائدین سیاسی تلخیاں کم کریں اور قوم کو نفسیاتی و ذہنی دباﺅ سے نکالیں جمہوریت میں بے لچک سیاست اور ضد و ہٹ دھرمی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی مسلم ممالک اپنی تنظیم بنا لیں ورنہ امریکہ ایک ایک کر کے سب کو کھا جائے گا مسلم حکمرانوں نے بے حسی کی چادر اوڑھ رکھی ہے مسلم ممالک کے اجتماعی دباﺅ سے ہی مسئلہ فلسطین حل ہو گا موجودہ سیاسی صورتحال دوراندیشی، تدبر اور تحمل کی متقاضی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -