عمران خا ن ریڈ زون میں داخل ہونا غیر آئینی ہے،عدنان ہنجراء

عمران خا ن ریڈ زون میں داخل ہونا غیر آئینی ہے،عدنان ہنجراء

  


لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجر،میاں مجاہد حسین کاپی والے ،ڈاکٹر غلام غوث ، خلیل احمد اور محسن شاہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ عمران خان کا ریڈ زون میں داخل ہونا اور پارلیمنٹ اوروزیراعظم ہاؤس پر قبضہ کی دھمکیاں دینا غیرآئینی اقدام ہے جس کی جتنی مخالفت کی جائے کم ہے وزیراعظم کسی صورت مستعفی نہیں ہوگے وہ اپنی آئینی مدت پوری کریں گے طاہر القادری اور عمران خان ڈول کی تھاپ پرکونسا نیا پاکستان اور انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں ۔

حکومت کی اعلیٰ حکمت عملی کی وجہ سے لاہور شہر کی سڑکیں خون آلودہ ہونے سے بچ گئیں حکومت نے بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچا لیا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -