بحران حل کرنیکے لئے غیر آئینی راستہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہو گا،قاضی احمد

بحران حل کرنیکے لئے غیر آئینی راستہ جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہو گا،قاضی احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ اگر موجودہ سیاسی بحران کے حل کے لئے کوئی غیرآئینی راستہ اختیار کیا گیا تو وہ نہ صرف جمہوریت بلکہ ریاست کے استحکام کے لئے بھی خطرناک ہو گا ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ حکومت اگر پرفارم کرے گی تو کوئی غیرآئینی کام نہیں ہو گا کارکردگی بہتر ہو تو کوئی غیرآئینی طریقے سے ہائی جیک نہیں کر سکتا موجودہ سیاسی بحران کو مذاکرات کے ذریعہ اور آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے حل کیا جائے۔

 انہوں نے حکومت کی کوتاہ نظری اور زیادتی پر مبنی ہتھکنڈوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین سے کہا کہ وہ ملک کے حالات مزید خراب کیے بغیر تمام امور طے کریںانہوں نے مزید کہا کہ صورت حال کو حل کرنے کے لیے کوئی غیر آئینی راستہ اختیار کیا گیا تو یہ جمہوریت اور ریاست کے استحکام کے لئے خطرناک ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -