قوم نے عمران خان اور طاہر القادری کا اصل چہرہ دیکھ لیا ، بابر حسین

قوم نے عمران خان اور طاہر القادری کا اصل چہرہ دیکھ لیا ، بابر حسین

  


لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ وزیرا عظم نوازشریف کہہ چکے ہیں کہ انہیں کرسی سے دلچسپی نہیں، جمہوری نظام کو بریک نہیں ہونے دیا جائے گا، دو جماعتوں کے مطالبے پر مستعفی ہو کر ملک کو بحران کا شکار نہیں کرنا چاہتے،کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورے الیکشن میں ڈالے گئے ووٹوں کی جانچ پڑتال ممکن نہیں ، قوم نے عمران خان اور طاہر القادری کا اصل چہرہ دیکھ لیا ، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام جمہوری قوتوں کا آئین اور جمہوریت کے تحفظ پر مکمل اتفاق ہے، ہم نے نہ تو کسی کا مینڈیٹ چوری کیا نہ ہی لوٹا کریسی کی کوشش کی ، جس پارٹی کو مینڈیٹ ملا اسے تسلیم کیا چوہدری برادران کی حالت قابل رحم ہے اوراقتدار کا جھانسہ دیکر کوئی بھی چوہدری برادران کواپنے ساتھ ملا سکتا ہے مسلم لیگ( ن )کی حکومت مضبوط ہے اسے کسی سے کوئی خطرہ نہیں کنٹینربابا اور سونامی خان کے جھوٹ پکڑے گئے عوام نے ان لیڈروں کا اصل روپ پہچان لیا ہے چوہدری برادران ہر سازشی کے ہمیشہ ساتھ ہوتے ہیں اور انہوں نے انتخابات میں شرمناک شکست سے بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -