حکمران اقتدار بچانے کیلئے خون خرابہ چاہتے ہیں،چودھری افضل

حکمران اقتدار بچانے کیلئے خون خرابہ چاہتے ہیں،چودھری افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری محمد افضل اور عوامی تحریک ویمن ونگ کی صدر نبیلہ ظہیر نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں جمہوریت اور غیرت نام کی کوئی چیز نہیں،کسی اور ملک میں ایسا سانحہ ہوتا تو وہاں کے حکمران خود مستعفی ہو جاتے، چوہدری محمد افضل نے کہا کہ اسلام آباد میں سات روز سے ہزاروں افراد کے پر امن دھرنے کے باوجود حکومت نے کوئی ایک مطالبہ تسلیم نہیں کیا اوراپنا اقتدار بچانے کی خاطر ملک میں خون خرابہ کرانے پر تلے ہوئے ہیں،نبیلہ ظہیر نے کہا کہ ماضی کے آمر حکمران ایوب خان نے عوام کی طرف سے ایک گالی دینے پر اقتدار چھوڑ دیا تھا مگر آج لاکھوں عوام جھولیاں اٹھا کر حکمرانوں کو بدعا ئیں اور گالیاں دے رہے ہیں مگر وہ اقتدار چھوڑنے پر تیار نہیں،انقلاب مارچ میں شریک افراد اس ملک کے کروڑوں عوام کی تقدیر بدلنے کےلئے ظلم کے اس نظام کے خاتمہ تک واپس نہیں لوٹیں گے چاہے انہیں اپنی جان ہی کیوں نہ قربان کرنی پڑے،عوامی تحریک کے قائدین نے کہا اس سے پہلے کہ کوئی زبر دستی ان سے استعفیٰ لے حکمران عزت کے ساتھ اقتدار عوام کے حوالے کر دیں۔