پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،عابد صدیقی

پیپلز پارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،عابد صدیقی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتقامی سیاسی پر یقین نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی آج مسلم لیگ ن کی تمام تر زیادتیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جمہوریت کے استحکام کے لئے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ (ن )ملک میں سیاسی انتشار کی ذمہ دار ہے اسی لئے حکومت کو مسائل درپیش ہیں حکومت کو مذاکرات کے ذریعے جمہوری عمل جاری رکھنے پر زور دیا جمہوریت کے تحفظ کے لئے پیپلز پارٹی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے انہوں نے کہاکہ صرف جمہوریت ہی پاکستان کے لئے بہترین نظام ہے اگر فریقین میں سے کسی نے بھی کوئی غیر آئینی راستہ اختیار کیا تو یہ جمہوریت اور ریاست کے استحکام کے لئے خطرناک ہو گا موجودہ صورت حال میں شمالی وزیرستان میںبے گھر ہونے والے لاکھوں لوگوں سے توجہ ہٹ گئی ہے جو ان کے ساتھ زیادتی ہے حکومت آئی ڈی پیز کو ریلیف فراہم کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -