حکومت پر امن دھرنے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

حکومت پر امن دھرنے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے،انجینئر یاسر گیلانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ لاکھوں افراد کی شرکت کے باوجو د آزادی مارچ میں ایک گملابھی نہیں ٹوٹا،گھٹیا سیاست (ن) لیگ کا وطیرہ بن گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ بھی اب نواز شریف کو نہیں بچا سکتا اگر حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے، تشدد کرنے اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرنے کی کوشش کی تو پورے ملک میں دما دم مست قلندر کر دیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پر امن دھرنے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے ، حکمران سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں ،ملک میں خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ پر امن دھرنے کے شرکاءکا پانی اور کھانا بند کر رکھا ہے ،حکمرانوں سے ہر ظلم کا حساب لیا جائیگا،نواز لیگ کے تنخواہ دار ایلچیوں کو عمران خان فوبیا ہو گیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -